کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی ٹرافی انفینٹی کی باضابطہ رونمائی کردی گئی۔
ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیگ کے منتظمین اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہاکہ لیگ کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: ریسکیو 1122 کے ملازمین سڑکوں پرآگئے،حکومت کو الٹی میٹم
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک خاندان کی طرح ہے اور تمام ٹیمیں ایک ہی ٹرافی کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گی۔
پی ایس ایل کی نئی ٹرافی کو ’انفینٹی‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے ایک مقامی جیولری کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔
Made for legends. Polished for glory. The magnificent HBL PSL 11 Trophy! 🏆#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/khldFnOqrM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2026
حنیف جیولرز کی جانب سے تیار کردہ اس ٹرافی کو 18 ماہر کاریگروں نے ہاتھ سے تیار کیا، ٹرافی کا ڈیزائن گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سفر اور ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
ٹرافی کے نچلے حصے میں 8 زمرد نما قیمتی پتھر لگائے گئے ہیں جو پی ایس ایل کی 8 فرنچائزز کے رنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان شہروں کے وقار کی علامت ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتی ہیں۔
ٹرافی کی بلند ساخت مقابلے کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے درکار نظم و ضبط، عزم اور ٹیم ورک کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ اس کے اوپر بنا ہلال اور ستارہ اتحاد، امید اور قومی فخر کی علامت ہے۔
سلمان نصیر نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل ٹرافی ملک کی معروف جیولرز کمپنی حنیف جیولرز نے تیار کی ہے ، پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی ایمریٹس کٹ اسٹون کا استعمال کیا گیا ہے، سیزن الیون میں 8 ٹیموں کی وجہ سے ایمریٹس اسٹون استعمال کیا گیا ہے۔
سی ای او حنیف جیولرز ذیشان حنیف نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا دور ہے اس کو مد نظر رکھ کر ٹرافی کو تیار کیا گیا ہے ، ٹرافی میں بیش قیمت پتھر بھی جڑے گئے ہیں ، ٹرافی کو سونے ، چاندی اور کاپر سے 2600 گھنٹوں میں تیار کیا گیا ہے، ٹرافی میں چاند ستارے اس کی خوبصورتی میں نکھار لا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین وزیراعظم عملدآمدکمیشن حسن اشرف سے سردارظفرکی ملاقات، ایل او سی متاثرین کو اراضی الاٹمنٹ پرغور
اس سے قبل پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد کل 8 ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ نئی فرنچائزز میں حیدرآباد کنگز اور راولپنڈی لیگ شامل ہیں۔
میچز ملک کے 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، جن میں فیصل آباد اور پشاور پہلی بار میزبان ہوں گے، جبکہ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی اور پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔




