چیئرمین وزیراعظم عملدآمدکمیشن حسن اشرف سے سردارظفرکی ملاقات، ایل او سی متاثرین کو اراضی الاٹمنٹ پرغور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن چوہدری حسن اشرف سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر خان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پرانی گاکھڑی (کھڈاہ) لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو متبادل زمینیں فراہم کرنے اور افتخارآباد میں نیابت کے قیام کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مجتبیٰ فاروقی اسلام آباد ایئرپورٹ سےحراست میں لے لیا،عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ متبادل زمینوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ ایل او سی متاثرین کی ضروریات کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے،،

ملاقات میں سابق سیکرٹری حکومت راجہ محمد رزاق خان نے بھی شرکت کی۔ افتخارآباد میں نیابت کے قیام کے حوالے سے بھی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی ایف سی بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اہم فیصلے

چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن چوہدری حسن اشرف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر متاثرین کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی : 1275 مستحق خاندانوں میں 1کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد امدادی چیک تقسیم

ایل او سی کے متاثرین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جلد افتخار آباد میں نیابت کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا جاے گا۔

Scroll to Top