صوبائی وزراء کو مفت پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند، پروٹوکول پر بھی پابندی عائد

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام صوبائی وزراء کی گاڑیوں کیلئے سرکاری پٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند کروا دی ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے یہ اقدام ملک میں فیول کی قلت اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت کا بوجھ عوام کے خزانے پر پڑنے سے بچانے کے لئے کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بچوں کو یتیم نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے ’سزائے موت‘ سے متعلق بڑا فیصلہ دیدیا

پنجاب حکومت نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ۔

پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند کر دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کا بڑا اضافہ

سرکاری افسروں کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی جبکہ وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ناگزیر سیکورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسرکے ہمراہ ہوگی،سرکاری دفاتر میں’’ورک فرام ہوم‘‘ کا فیصلہ کیا گیاہے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی ! تیز ترین انٹرنیٹ اور نئی ٹیکنالوجی کا دور شروع

سکول،کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔ صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ای بزنس اور’مریم کی دستک ‘ کے تحت سروسز جاری رہیں گی۔۔

سرکاری اُمور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی، سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا۔

Scroll to Top