مبئی : بھارتی اداکار اور متنازع فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) اپنی مخصوص عادت کے مطابق ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، تاہم اس بار انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کو نشانے پر لیا ہے۔
کے آر کے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد تو دی، لیکن ساتھ ہی طنز کا تیر بھی چلا دیا۔ کمال راشد خان کا کہنا تھا کہ “دونوں سیمی فائنل اور فائنل وقت کا ضیاع تھے کیونکہ دونوں ہی میچز کی پہلی اننگ نے ہی میچ کے نتیجے کا فیصلہ کر دیا تھا”۔ ان کے مطابق ان میچوں میں وہ سنسنی نہیں تھی جو ہونی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،سنجو سیمسن نے شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یہ فیصلہ کن معرکہ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا تھا۔ اس سے قبل سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سخت مقابلے کے بعد 246 رنز بنا سکی تھی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Congratulations to team #BCCI for winning #t20worldcup2026!
Both semifinals and final match are waste of time. Each match was decided by first inning only.— KRK (@kamaalrkhan) March 8, 2026




