جنوبی وزیرستان کے بعد افغان طالبان کی جانب سے شمالی وزیرستان کے نہتے عوام پر تیسرا حملہ، گاؤں گلک خیل میں نہتے شہریوں پر فائرنگ ، ایک بچہ شہید،4زخمی ہو گئے۔
8 مارچ 2026 کو شمالی وزیرستان کے بارڈر سے ملحقہ گاؤں گلک خیل میں افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید جبکہ 4بچے زخمی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق ،583افغان طالبان ہلاک،795زخمی،242پوسٹیں تباہ،38 پر قبضہ،عطا تارڑ
واقعے کے فوراً بعد زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
افغان طالبان جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائیوں کے باعث افغان طالبان پسپا ہونے پر مجبور ہیں ۔
اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے لیے افغان طالبان کی جانب سے معصوم عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔




