جاوید بڈھانوی کیخلاف ہرزا سرائی،پیپلزپارٹی نکیال کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معافی مانگنے مطالبہ

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل )وزیر بحالیات آزاد کشمیر کیخلاف جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مہران خواجہ ایڈووکیٹ کی ناشائستہ گفتگو کیخلاف پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی مقامی ہوٹل میں پُرہجوم پریس کانفرنس ہوئی جس میں وزیرحکومت جاوید بڈھانوی کیخلاف نازیبا گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے خواجہ مہران ایڈووکیٹ سے فی الفور وزیر حکومت جاوید بڈھانوی سے معافی کا مطالبہ ۔

وزیر بحالیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جاوید بڈھانوی کیخلاف مہران خواجہ ایڈووکیٹ کا چڑھوئی کے مقام پر ایک تقریب میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر پیپلز پارٹی نکیال کے ذمہ داران کی پُر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی نکیال ،پی وائی او ،پی ایس ایف ،پیپلز ٹریڈ ونگ کے ذمہ داران ووکلا اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

صدر بار چوہدری ظفر عالم ایڈووکیٹ ،صدر پی وائی او سردار وسیم مجیب،سابق صدر انجمن تاجراں ندیم جہانگیر،ڈسٹرکٹ کونسلر خضر افتخار ،سردار اسرار ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن نکیال،پیپلز پارٹی کے رہنما ملک اسحاق و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار مہران خواجہ ایڈووکیٹ کی جاوید بڈھانوی کیخلاف ناشائستہ اور نازیبا گفتگو کی پُرزو مذمت کی

مرکزی رہنما پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاوید بڈھانوی ایک مدبرسیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو ہروان چڑھایا اور مخالفین کیلئے بھی ہمیشہ شائستہ زبان استعمال کی ۔

مہران خواجہ کی جانب سے اُن کیخلاف ناشائستہ الفاظ کے استعمال کرنے سے اُن کے لاکھوں چاہنے والوں کی دل آزار ی ہوئی ہے۔

مہران خواجہ جاوید بڈھانوی سے فی الفور معافی مانگیں ۔آزاد کشمیر کے فضاء پُر امن ہے افراتفری اور غیر مہذب گفتگو سے علاقہ کا ہُر امن ماحول متاثر ہو رہا ہے۔

ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نوٹس لیں اور نازیبا گفتگو کرنے والے مہران خواجہ کو ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔
ڈاکٹر عابد حسین کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ممبر مقرر

Scroll to Top