ورلڈ کپ

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں میں رن ریٹ پر باہر ہوئی ہے ہار کر نہیں، محمد رضوان

لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹرمحمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں رن ریٹ پر باہر ہوئی ہے ہار کر نہیں ۔

نیٹ سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور ایونٹ میں شکست کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ درست نہیں کہ ٹیم کی ناکامی کو محض ہار کے تناظر میں دیکھا جائے بلکہ حالات اور میچ کے مخصوص حالات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: فائنل میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے ٹائٹل جیت لیا

محمد رضوان نے ٹیم پر لگائے گئے جرمانوں کا ذکر بھی کیا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ صحافیوں پر بھی جرمانے ہونے چاہیے کیونکہ وہ بھی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)چاہے تو میں جرمانہ دینےکے لیے تیار ہوں لیکن لگتا ہے وہ نہیں لیں گے ۔

وکٹ کیپر بلے باز نے میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا کو جو تصویر دکھائی جاتی ہے ، لوگ اسے ویسا ہی دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان کے حوالے سے بھی میڈیا کی تصویر کشی اثرانداز ہوتی ہے، اس لیے درست معلومات فراہم کرنا ضروری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی اور ٹیم کو اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ انڈیا کے میچ کو نہیں دیکھتے اور میڈیا کی جانب سے ٹیم کے دفاع پر بھی انہوں نے مثبت انداز اپنایا ۔

Scroll to Top