بھارت کا ایرانی بحری جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

سری لنکا (کشمیر ڈیجیٹل) ایک ایرانی جنگی جہاز سری لنکا کے ساحل کے قریب ڈوب گیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار 32 افراد کو بچا لیا جبکہ کئی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، ٹریفک حادثہ، آئی جی لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے، زخمی ہسپتال منتقل

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جہاز جس کی شناخت آئی آر آئی ایس دینا کے نام سے ہوئی ہے جو سمند ر میں ڈوب گیا ہے۔

سری لنکا کی بحریہ اور وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ بحری جہاز پر بھارتی آبدوز نے حملہ کیا ۔

سری لنکا کے بحر ہند کے ساحل کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی مال میں غیر متوقع ملاقات: شیخ محمد بن زاید اور شیخ حمدان کا عوام کے ساتھ گھل مل جانے کا منظر وائرل

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز پر حملہ کس جانب سے ہوا ہے ۔ سری لنکا کی بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ 101 افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درست نہیں اور انہوں نے جہاز کے ڈوبنے کی وجہ سے متعلق کسی بھی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے 32 افراد کو سری لنکا کی بحریہ نے بچا لیا اور وہ جنوبی بندرگاہی شہر گالے کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی مال میں غیر متوقع ملاقات: شیخ محمد بن زاید اور شیخ حمدان کا عوام کے ساتھ گھل مل جانے کا منظر وائرل

ترجمان کا کہنا تھا کہ بحریہ کو ایک ایرانی جہاز کی طرف سے ایک تکلیف دہ کال موصول ہوئی اور سری لنکا کی فضائیہ کو مطلع کیا اور دونوں نے تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن فورسز کی توجہ ایرانی جہاز پر سوار جان بچانے پر تھی اور وہ بعد میں اس واقعے کی وجہ کی تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن فورسز نے واقعے کے علاقے میں کسی دوسرے جہاز یا ہوائی جہاز کا بھی مشاہدہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ ہم مزید لوگوں کو بچا سکتے ہیں اور جب تک ہمیں یقین نہیں آتا (آپریشنز) جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top