پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 5272 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی اس مندی کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے؛ فی تولہ کہاں پہنچ گیا!

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 11 ہزار 917 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کو سونے کی قیمت میں 13 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے؛ چاندی کی فی تولہ قیمت 1146 روپے کی کمی کے بعد 8 ہزار 904 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کی چاندی، مارچ کی تنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top