آزادکشمیر سمیت ایران میں پھنسے 183 طلباء وطالبات کو بحفاظت کوئٹہ پہنچادیا

کو ئٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر سے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا جاری ہے۔ ان پاکستانی شہریوں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد ہے جنہیں افواج پاکستان نے براستہ تفتان باحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور افواج پاکستان نے ملکر سینکڑوں پاکستانی طلباء اور شہریوں کو ایران سے براستہ تفتان باحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا۔ ان طلباء کی تعداد 183 بتائی جاتی ہے ۔

مرد میں 83 جبکہ 100 خواتین شامل ہیں ۔ ۔ دو مارچ کو 42 مرد اور 20 خواتین کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے قافلے میں 42مرد اور 20 خواتین شامل تھیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیوکلیئر اسٹیٹ سےجو پنگالے گا اسے سمجھ آجائے گی،سکیورٹی ذرائع

پاک فوج کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تیسرے قافلے میں 121 خواتین ومرد جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں انہیں کوئٹہ بحفاظت منتقل کیا گیا ہے ۔

ان طلباء طالبات میں پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا،آزادکشمیر، گلگت بلتستان شامل ہیں ۔ ۔ پنجاب کے 132 طلباء وطالبات، سندھ کے 15 ، بلین 1۔ خیبرپختونخوا کے 22 اور آزادکشمیر کے تین اور گلگت بلتستان کے 10 طلباء وطالبات شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ : حکومت کو بلدیاتی ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کے ذریعے خرچ کرنے سے روک دیا

یہ طلباء وطالبات ایران کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تھے جن میں تہران میڈیکل کالج کے 50 طلباء وطالبات شامل ہیں۔

پاک فوج کے مطابق 58 کے قریب طلباء وطالبات اصفہان میڈ کالج ایران میں جبکہ زنجان میڈیکل کالج کے38 اور یزدمیڈیکل کالج کے 37 طلباء وطالبات اس قافلے میں شامل تھے ۔

Scroll to Top