نیلم (کشمیر ڈیجیٹل ))بالائی وادی نیلم کے سیاحتی مقام تا ئوبٹ سے ملحقہ گاؤں دودگئیاں میں برفانی تودے تلےدبنے والے تین نوجوانوں کی تلاش جاری ۔
پاک فوج، پولیس مقامی لوگ ریسکیو آپریشن میں شامل ، برف باری کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات سامنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔آزاد کشمیر میں برف باری اور بارش : بالائی نیلم ویلی میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع
بالائی وادی نیلم کے سیاحتی مقام تا ئوبٹ سے ملحقہ گاؤں دودگئیاں میں4 افراد برفانی تودے تلے دب گئےتھے برفانی تودے میں دبنے والوں میں منیر ولد عالمگیر ساکنہ پھولاوائی ، تحصیل ولد سید میران ساکنہ پھولاوائی، وحید ولد مشکور ساکنہ پھولاوائی شامل ہیں جن میں سے شہزاد ولد شیراز ساکنہ پھولاوائی معجزانہ طور پر بچ گیا۔ تین کی تلاش جاری ہے ،ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہے
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی نیلم، برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد دب گئے، تلاش جاری، ایک معجزانہ طور پر بچ گیا