تہران: ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے ایک انتہائی طاقتور بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی عوام کو غلام بنانے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا بلکہ ایسا سوچنے والوں کا یہ خواب قبروں میں دفن ہو جائے گا۔
جنرل حاتمی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ایران کے بیٹے اپنے وطن کے دفاع سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک کیخلاف ہونے والی ہر جارحیت کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج پہلے سے طے شدہ اور مشق شدہ منصوبوں کے تحت مکمل حکمت عملی کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ متحدہ عرب امارات سے انخلا کے لیے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری فوج ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی کوارڈینیشن کے ساتھ مکمل طور پر متحرک ہے اور کسی بھی قسم کے خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جنرل حاتمی کے اس بیان سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ ایرانی فوج اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے اور دشمن کے خوابوں کو مٹی میں ملانے کے عزم سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کے غیر متزلزل دفاعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔




