اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی اور ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں علاقائی اور خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم اقدامات پر غور کیا گیا ۔
اسی کے ساتھ، اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ کی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
پاکستانیوں کے ایران سے انخلاء کے عمل کو آذربائیجان کے راستے ممکن بنایا جا رہا ہے ۔
اجلاس میں شریک اعلیٰ سول و عسکری حکام میں شامل تھے:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز)وفاقی وزراء: احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملکمعاون خصوصی: طارق فاطمیدیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس منسوخ، عسکری قیادت کو مشاورت کے لیے بلا لیا




