خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عوام سے اہم اپیل کر دی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور پاکستان کو اس پر گہرا دکھ ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی اقدامات کے ذریعے ایران کی حمایت کی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سراج الدین حقانی کے بیان پرخواجہ آصف کا ردعمل،آئینہ دکھا دیا

وزیر دفاع نے عوام اور مذہبی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اس حساس صورتحال میں دانشمندی اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج ہر حال میں پر امن ہونا چاہیے تاکہ ملک میں کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچا جا سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں قومی اتحاد اور استحکام ہی ملک کی اصل طاقت ہیں، لہٰذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنائیں ۔

Scroll to Top