راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ میں افطاری کے بعد پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔
شرکاء ریلی گاڑیوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم بلند کئے شہر بھر کا چکر لگا کر سکرین چوک میں جلسے کی صورت اختیار کر گئے ۔
مسلم کانفرنس کے رہنماؤں امجد اسلم، اعظم گل۔ اکرام منصف ۔ اسرار فاروق ۔ظہور خان ٫ قمر رشید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کنڑ او ننگرہار میں افغان فورسز کے مابین جھڑپیں، طالبان آپس میں لڑ پڑے
ڈاکٹر عرفان اشرف کی قیادت میں ہم سب ایک ہیں پاک فوج ایک وقت میں دو محاذوں پر لڑرہی ہے، فوج ہے تو امن ہے افغانستان کے خلاف جو جنگ جاری ہے۔
افغانستان انڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف ہے اسرائیل اور بھارت کی ایماء پر پاکستان کے خلاف جنگ کا آغاز کیا گیا ہے مگر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے
مخالفین بنکروں میں چھپے ہیں پاکستان کی فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کی تھی ۔انڈیا ٹرمپ کے پاؤں پڑا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران مزید حملوں سے باز رہے،برطانوی وزیراعظم سرکیئرسٹارمر کا انتباہ جاری
انھوں نے کہا کہ اب حلقہ تین میں عوامی راج ھو گا ڈاکٹر عرفان اشرف کی قیادت میں اور نئی بنیاد رکھیں گے۔۔
اہلیان پونچھ پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں افغانستان ھماری مساجد پر حملے کرتا ھے اور اپنے آپ کو مسلمان کہتا ھے افغانستان کو انڈیا اور اسرائیل استعمال کررہا ہے ۔
ابھی تو پاک فوج نے چالیس چوکیاں قبضہ میں لی ہیں انشاء اللہ جلد پورے افغانستان کو کنٹرول میں لیکر اسلامی نظام قائم کریں گے آزاد کشمیر کا ہر جوان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ۔




