شاہینوں کا سری لنکا کو ہرانے کے باوجود سیمی فائنل کا خواب پورا نہ ہوسکا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹس مرحلے کے 50 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی لیکن فتح کے باوجود پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو 213 کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا کرسکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا عوام کا پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کاعزم

سری لنکا کے اوپنرپاتھم نیسانکا محض 3 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ کیمیل مشارہ 26 اورچاریتھ اصلنکا 25 رنز بنا کروکٹیں گنوا بیٹھے۔

پوان رتنایک 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور ٹیم کے لیے کچھ سکون فراہم کر رہے ہیں پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوائی محلہ چٹی موہری کا پولیس ملازم محمد چنگیز ڈان بن گیا،قتل کی دھمکیاں،غنڈوں کی ٹیم تیار

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 212 رنز بنا ئے۔

صاحبزادہ فرحان 59 گیندوں پر شاندار 100 (سنچری) رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔

پاکستانی اوپنر فخرزمان 42 گیندوں پر84 رنز، خواجہ نافع 1 رن، شاداب خان7 بنا کرآئوٹ ہو گئے، سلمان آغا اورمحمد نواز بغیر رنز بنائے آئوٹ ہو گئے۔

فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ کی 176 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوائی محلہ چٹی موہری کا پولیس ملازم محمد چنگیز ڈان بن گیا،قتل کی دھمکیاں،غنڈوں کی ٹیم تیار

قومی کرکٹ ٹیم میں3تبدیلیاں کی گئیں ہیں، بابر اعظم، صائم ایوب اورسلمان مرزا ٹیم سے ڈراپ کرکے ابرار احمد، نسیم شاہ اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی بلےباز صاحبزادہ فرحان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایڈیشن میں صاحبزادہ فرحان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں صاحبزادہ فرحان نے دو سنچریاں بنا ڈالی، صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کیخلاف 59 گیندوں پر سنچری سکور کی اس سے قبل صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔

Scroll to Top