پاک فوج کی بڑی کارروائی ،افغان پوسٹ پر قبضہ ، قومی پرچم لہر ادیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی خیبر سیکٹر میں ایک اور بڑی کارروائی، افغان پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں نے قبضہ کرلیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان پوسٹ پر قبضہ کرنے کے بعد قومی پرچم لہرا دیا ۔

پاک فوج نے افغان پوسٹ پر افطاری کی اور نماز مغرب کی اذان دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے دبئی برج خلیفہ کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیا

اس سے قبل پاک فوج نے پکتیا کے علاقوں میں افغان طالبان کی5 پوسٹس پر قبضہ کر لیا اور پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔

افغان پوسٹوں میں دوشوال کے مقابل، دوانگوراڈہ کے مقابل اور زرملان کے مقابل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثرانداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی،دبئی ایئرپورٹ بند،فضائی آپریشن معطل،ہزاروں مسافر پھنس گئے

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کاپرچم لہرا دیا، قبضہ کی جانے والی پوسٹس میں دوشوال کے مقابل، دوانگوراڈہ کے مقابل اور زرملان کے مقابل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کارروائی کے دوران پاک فوج نے انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی اپوزیشن کانگریس کا مودی کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید، کئی سوالات اٹھا دیئے

افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کوارڈ کاپٹرسے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Scroll to Top