ایران اسرائیل کشیدگی،دبئی ایئرپورٹ بند،فضائی آپریشن معطل،ہزاروں مسافر پھنس گئے

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود انتہائی خطرات سے دوچار ہوگئی ۔

جنگ کے منڈلاتے خطرات کے پیش نظر دبئی ایئرپورٹ کو فوری طور پر تمام پروازوںکیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشیدگی : پی آئی اے کا خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن معطل

دبئی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر دبئی سے آپریٹ ہونے والے تمام فضائی آپریشنز کو مکمل طور پر معطل کر دیا

متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن معطل ہوتے ہی سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تل ابیب خفیہ بیٹھک : مودی، نیتن یاہو اور ہیبت اللہ اخونزادہ کا مبینہ گٹھ جوڑ؟ ایران اور پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بے نقاب

ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے خطرے کے باعث مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:دفترِ خارجہ کی ایڈوائزری: پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ہنگامی نمبرز جاری

دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہزاروں مسافر پروازوں کی معطلی کے باعث پھنس کر رہ گئے ہیں۔

Scroll to Top