حکومتِ آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے پورے ڈویژن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان احکامات کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کے انٹری پوائنٹس، حساس مقامات، سرکاری تنصیبات، اداروں کی عمارات، بازاروں اور لاری اڈوں سمیت تمام اہم مقامات پر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
کمشنر میرپور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے اردگرد مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور اس بارے میں انتظامیہ اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی دوربابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری، 2 طالبان کمانڈرز سمیت 4 ہلاک
مزید برآں، یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ رہائشی عمارات میں رہنے والے تمام کرایہ داروں کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔ اگر کوئی کرایہ دار بغیر رجسٹریشن کے پایا گیا تو عمارت کے مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔




