آپریشن غضب للحق،پاک فضائیہ کی صوبہ لغمان میں کارروائی،بریگیڈ مکمل تباہ

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان فضائیہ کا افغانستان کے اندر آپریشن غضب للحق کا سلسلہ جاری ہے، پاک فضائیہ کےصوبہ لغمان میں بڑی جوابی کارروائی کی گئی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی بڑی کارروائی،افغان طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار، بھاری اسلحہ برآمد

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں افغانستان کے صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیئے

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کو مذاکرات کی پیشکش، عالمی میڈیا

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہیں ۔

Scroll to Top