لیپہ سنو فیسٹیول 27 فروری سے منڈا کلی بیلا میں شروع، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل

لیپہ: وادی لیپہ ایک بار پھر برف سے ڈھکی حسین وادیوں میں ایڈونچر اور ثقافت کے رنگ بکھیرنے کے لیے تیار ہےکیونکہ 27 فروری سے پاک فوج کے زیر اہتمام سنو فیسٹیول کا شاندار آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ منڈا کلی بیلا میں منعقد ہوگاجہاں مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے متعدد سنو اسپورٹس اور تفریحی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

فیسٹیول کے دوران اسکیئنگ کی خصوصی تربیت دی جائے گی جس میں دلچسپ مقابلے بھی شامل ہوں گے۔ اسی طرح سنو اسکیٹنگ، پینٹنگ مقابلہ، رسہ کشی (ٹگ آف وار)، فوڈ فیسٹ، ثقافتی اسٹالز اور میڈیکل کیمپ بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوں گے جو شرکاء کو نہ صرف تفریح فراہم کریں گے بلکہ مقامی ثقافت اور طبی سہولیات سے بھی روشناس کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ بھارت: کیا پاکستان کی ناکامیوں نے سب سے بڑےرقابتی کرکٹ مقابلے کی کشش ختم کر دی؟

یہ فیسٹیول سیاحت کے فروغ اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ منتظمین نے شہریوں اور سیاحوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ وہ سردیوں کی ان خوبصورت اور سنسنی خیز سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

 

Scroll to Top