راولپنڈی : پاک افغان صورتحال کے تناظر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ موجودہ حالات پر بریفنگ دیں گے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال حملے کے بعد پاکستان نے ’’آپریشن غضب للحق‘‘ شروع کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف بھرپور کارروائی، 27 چوکیاں تباہ
سرکاری ذرائع کے دعوے کے مطابق پاک افواج کی کارروائیوں میں 133 طالبان ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور متعدد چوکیاں بھی تباہ کی گئی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی دراندازی کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
تازہ صور ت حال اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مزید تفصیلات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔




