ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کیخلاف آپریشن شروع، راولپنڈی سے24 گرفتار

اسلام آباد: افغان طالبان کی طرف ست بارڈر پر اشتعال انگیزی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور راولپنڈی سے24 افغانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیاں رہائشی آبادیوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، گرفتار افغانیوں کے پاس پاکستان میں قیام کے لیے مطلوبہ قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار، وزارت دفاع میں اندرونی لڑائی کی اطلاع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کے تناظر میں ملک کے مختلف شہروں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس قیامِ پاکستان کے قانونی کاغذات موجود نہیں تھے، جس پر انہیں حراست میں لے کر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ  پاک فوج کے افغانستان کیخلاف جوابی آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبر کا پیمانہ لبریز ،اب کھلی جنگ ہے، دما دم مست قلندر ہو گا، وزیر دفاع

عطااللہ تارڑ مزید کہا کہ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نواپاس سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ بھرپور اور منظم آپریشن کے نتیجے میں مخالف عناصر پسپا ہو گئے اور کئی خوارج جہنم واصل ہوئے۔

Scroll to Top