افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت، پاک فوج نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے،سکیورٹی ذرائع

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ جھڑپیں ۔،پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی سپانسر افغان طالبان رجیم کو ناکوں چنے چبوادیئے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔ ،34 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی توپ خانے کی گن گرج، 12 افغان چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کیۭ بلا اشتعال جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے اخوان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے

چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا

مزید یہ بھی پڑھیں:طالبان کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب،اٹلری کے گولوں سے متعدد ٹھکانے تباہ

افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

Scroll to Top