مظفرآباد:موبائل ،انٹرنیٹ سروس غائب، صارفین سٹپٹا کر رہ گئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی دارالحکومت مظفرآباد وملحقہ علاقوں میں موبائل سروس نہ انٹرنیٹ، صارفین سٹپٹا کر رہ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے باغ جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار،مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

کئی گھنٹوںسے مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔ مظفرآباد میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تعطل کا شکار ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دفتری و کاروباری امور شدید متاثر، یوفون اور پی ٹی سی ایل کی مناپلی سے کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے ورک چارج ملازمین کا 3 مارچ کو اہل خانہ سمیت دھرنے کا اعلان

حکومت سیلولر کمپنیوں بالخصوص یو فون اور ہی ٹی سی ایل کا قبلہ درست کرے، تاکہ ریاست میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس کے تعطل اور بندش سے صارفین کو نجات مل سکے۔

Scroll to Top