قتل کیس، عامر شہزاد نوابی کا کیرنی کا دورہ ، ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دھانی

حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)کیرنی میں پیش آنے والے قتل کے واقعے کے بعد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایس پی حویلی عامر شہزاد نوابی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کیرنی کا دورہ کیا۔۔

ایس پی عامر شہزاد نوابی نے کیرنی میں جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا جہاں گزشتہ دنوں رفاقت نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی فضا پائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی اور نیتن یاہو کا گٹھ جوڑ، مسلم مخالف بیانیہ کھل کر سامنے آگیا

ایس پی حویلی نے موقع پر ورثاء سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے گی۔

ایس پی عامر شہزاد نوابی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کی بھکاریوں کیخلاف دفعہ 144 پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ایس پی عامر شہزاد نوابی کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد اصل ملزمان کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔۔

ایس پی عامر شہزاد نوابی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

دوسری جانب مقتول کے ورثاء اور اہلِ علاقہ نے پولیس کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا بحال ہو سکے۔

Scroll to Top