عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک : قوالی کی محفل سج گئی، میئرظہران ممدانی بھی جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اس روز چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے ناکافی قرار دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو!کمپنی ملازمین میں انوکھے انداز سے بونس تقسیم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کے لیے چاند کی عمر کم از کم 18 سے 20 گھنٹے ہونا ضروری ہوتی ہے، اسی لیے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اٹلس ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑی کمی کی تیاریاں

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 20 مارچ کی شام نظر آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آٹے کے معیار اور بروقت ترسیل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،وزیراعظم فیصل راٹھور

تاہم عیدالفطر کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Scroll to Top