فتح محمد قریشی آزاد کشمیر کے نئے اکاؤنٹنٹ جنرل مقرر، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

حکومتِ پاکستان نے ایک حالیہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے سینیئر افسر، فتح محمد قریشی کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا اکاؤنٹنٹ جنرل مقرر کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، فتح محمد قریشی اس سے قبل آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر میں اپنی اگلی تعیناتی کے منتظر تھے۔ اب ان کی خدمات باضابطہ طور پر حکومتِ آزاد کشمیر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اس حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں سستا راشن ملے گا یا نہیں؟ حکومت کا اہلیت چیک کرنے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سسٹم متعارف

اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کی کاپیاں تمام متعلقہ دفاتر کو بھیج دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، ورکنگ کمیٹی کا بھرپور اظہارِ تشکر

Scroll to Top