پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ :فریم ورک اور قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے فریم ورک اور قیمتوں کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں فائیو جی انٹرنیٹ وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں لانچ کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے 26 سو اور 35 سو بینڈز میں سپیکٹرم خریدنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں کے لیے سب سے اہم خبر یہ ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز فائیو جی پیکجز کی قیمتیں بڑھانے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ تمام آپریٹرز کو موجودہ مروجہ قیمتوں پر ہی فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی آکشن کی تیاریاں مکمل، کن شہروں میں تیز ترین سروس دستیاب ہوگی؟

چیئرمین پی ٹی اے نے اس حوالے سے واضح بیان دیا ہے کہ فائیو جی انٹرنیٹ کی قیمتیں فور جی کے برابر رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو کسی بھی صورت صارفین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی میں اختلافات؟ سردار عمر نذیر کا ’گارنٹر‘ کی موجودگی سے صاف انکار

Scroll to Top