عوامی ایکشن کمیٹی میں اختلافات؟ سردار عمر نذیر کا ’گارنٹر‘ کی موجودگی سے صاف انکار

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر سردار عمر نذیر کشمیری نے کسی بھی ’گارنٹر‘ کی موجودگی یا اس کی گارنٹی کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ صحافی دانش ارشاد کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کسی گارنٹر کا علم نہیں ہے۔ سردار عمر نذیر کا کہنا تھا کہ ’معاہدے کے لیے ظاہری طور پر ہمارے سامنے حکومتِ پاکستان آئی، ان کے پیچھے کون تھا، ہمیں اس بات کا علم نہیں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل ایکشن کمیٹی کے ایک اور اہم کور ممبر شوکت نواز میر متعدد مرتبہ مبینہ ’گارنٹر‘ کا حوالہ دے چکے ہیں۔ وہ اپنے بیانات میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کا ایک ’گارنٹر‘ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی میں بڑھتے اختلافات پر عمر نزیر کشمیری کا دوٹوک مؤقف

سردار عمر نذیر کے اس تازہ بیان نے ایکشن کمیٹی کے اندرونی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ شاید کمیٹی کے تمام کور ممبران اس حساس معاملے پر ایک پیج پر نہیں ہیں۔ اب سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر واقعی کوئی گارنٹر موجود ہے تو اسے سامنے لایا جائے، ورنہ کمیٹی کے اندر پائے جانے والے یہ تضادات کسی بڑے سیاسی ابہام کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج: کیا آپ 13 ہزار روپے کے اہل ہیں؟ اپنی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ جانیں

Scroll to Top