میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)اسسٹنٹ کمشنر میرپور میاں حسام ساجد نے پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف موثر کارروائی کے دوران سبزی و گوشت کی مارکیٹ میں کئی تاجروں کو گرفتار اور نقد جرمانے عائد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے پرانی ہٹیاں میں قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ کچھ دکانداروں نے اپنی دکانوں پر قیمتوں کی لسٹیں نہیں لگائی ہوئی تھیں اور بعض زائد نرخ پر گوشت فروخت کر رہے تھے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں چند قصابوں کو نقد جرمانے بھی کیے گئے جبکہ زائد نرخ پر گوشت فروخت کرنے والے 2 قصابوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، انتظامیہ کا کریک ڈائون، 8 گرانفروش دکاندار گرفتار
بعد ازاں انہوں میرپور سبزی و فروٹ منڈی میں بھی قیمتوں کی چیکنگ کی گئی۔ شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں چند دکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا اور متعدد کو نقد جرمانے عائد گئے ۔ اس کارروائی کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر نے یہ واضح کر دیا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
سیاسی و سماجی حلقوں اور عوامی نمائندگان نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کی گئی موثر اور فوری کارروائی کو سراہا اور کہا کہ جب تک مارکیٹ میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات نہیں کیے جاتے یہ لوگ قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرتے رہیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں اور دکانیں سیل
عوامی حلقوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور مارکیٹ میں قیمتوں کا تعین شفاف اور مناسب انداز میں ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ قیمتوں کی نگرانی اور شکایات پر فوری کارروائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے اور مارکیٹ میں نظم و ضبط قائم رہے ۔




