پیراں دے پیر ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، عوام کا ٹرکوں پر تصاویر بنا کر اظہار محبت

سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹرک آرٹ کا ایک خوبصورت نمونہ وائرل جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصویر بنائی گئی ہے اور اس پر لکھا گیا ہے

’’پیراں دے پیر: فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر!‘‘

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان، نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

عوام کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے اظہارِ محبت کے لیے آئے روز نت نئے انداز اپنائے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے ٹرکوں پر فیلڈ مارشل کی تصاویر بنوا کر اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں اور دکانیں سیل

ذرائع کے مطابق ٹرک آرٹ سے وابستہ پینٹرز کو ایک کے بعد ایک بڑے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں، جس کے باعث ان کے کام میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مختلف ٹرکوں پر فیلڈ مارشل کی تصاویر نمایاں اور منفرد انداز میں بنوائی جا رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نائب تحصیلدار کا عدالت کا حکم ماننے سے انکار،مہاجرکشمیری کا انتقال منسوخ کردیا

علاقے میں اس رجحان کو عوامی محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شہری فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکیلئے دعاؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے بھارت کو واضح پیغام دیا اور یہ ثابت کیا کہ دفاعی اعتبار سے پاکستان ایک مضبوط اور ناقابلِ نظرانداز قوت ہے۔

ان کے مطابق فیلڈ مارشل کی مؤثر ملٹری سفارتکاری کے باعث پاکستان کی عالمی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
عوام نے امید ظاہر کی کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل اسی عزم اور حکمتِ عملی کے ساتھ ملک کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

معیشت کے شعبے میں ان کی کوششیں، بالخصوص مہنگائی پر قابو پانے اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات، عوام کے نزدیک قابلِ تحسین ہیں۔

Scroll to Top