مظفرآباد، انتظامیہ کا کریک ڈائون، 8 گرانفروش دکاندار گرفتار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری کا اندرون شہربینک روڈ پر تجاوزات۔مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ،8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت کے مطابق آذاد کشمیر کے تمام اضلاع میں عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع کی انتظامیہ اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈسہولت بحال،راولپنڈی سمیت متعدد ہسپتال شامل کرلئے، بازل علی نقوی

وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ ہر ضلع کی انتظامیہ ماہ رمضان میں عوام کی خوشحالی یقینی بنانے کیلئے موثراقدامات کرے۔

شہر میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی چیزوں کو ہٹایا جائے۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق دارالحکومت میں بھی ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف پے درپے کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران دکانوں پر سرکاری نرخنامے کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ وزن اور پیمائش کے آلات کو بھی چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 08 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نائب تحصیلدار کا عدالت کا حکم ماننے سے انکار،مہاجرکشمیری کا انتقال منسوخ کردیا

آپریشن کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں بہتری لائی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر رورل سید یاسر علی بخاری نے واضح کیا کہ سرکاری نرخنامے اور درست وزن و پیمائش پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ماہ رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون پر عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر

Scroll to Top