لیپ ٹاپ

وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم ، نئی اہلیت کیلئے معیار متعارف

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نئے اہلیت کے معیار متعارف کروا دئیے ہیں تاکہ اسکیم زیادہ شفاف، منصفانہ اور جامع بن سکے ۔ نئے قواعد کے مطابق اسکیم میں شامل ہونے والے طلباء کو کچھ مخصوص شرائط پوری کرنا ہوں گی ۔

اسکیم اب صرف بیچلرز تک محدود نہیں رہی بلکہ ماسٹرز، ایم فل، اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے طلبا بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ درخواست دینے والے طلباء کو کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینا لازمی ہوگا ۔ انتخاب کا عمل تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر حکومتی مقررہ معیار کی بنیاد پر ہوگا ۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ طلبا کو فائدہ پہنچانا اور عمل کو میرٹ پر مبنی بنانا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

درخواست دینے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے، اُمیدوار کو متعلقہ یونیورسٹی یا کالج میں اپنی رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی ۔ اس کے بعد سرکاری اسکیم کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کروائی جائے گی۔ درخواست کے ساتھ تعلیمی ریکارڈز اور شناختی دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں تاکہ انتخاب کے عمل میں شفافیت برقرار رہے۔ بعد میں میرٹ لسٹ شائع کی جائے گی اور لیپ ٹاپ تقسیم تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی ۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات طلبا کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں ۔ اسکیم کا مقصد صرف لیپ ٹاپ تقسیم کرنا نہیں بلکہ طلبا کی تعلیمی کارکردگی کو فروغ دینا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا بھی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مئی 2025: HP لیپ ٹاپس بغیر منافع کی آسان اقساط پر دستیاب

یہ تبدیلیاں نہ صرف طلبا کے لیے مواقع بڑھائیں گی بلکہ ملک میں تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقی کو بھی یقینی بنائیں گی ۔ یوں اسکیم نوجوان نسل کے تعلیمی سفر میں معاون اور حوصلہ افزا ثابت ہوگی ۔

Scroll to Top