مظفرآباد:نوتعینات چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل آج جمعہ کو سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے، چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ان سے حلف لیں گے۔
گزشتہ روز قائم مقام صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی اور اس کے بعد محکمہ قانون انصاف پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد کشمیر نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ 26 جنوری کو وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے مشاورت مکمل کرکے چیف الیکشن کمشنر کی خالی آسامی کو پر کرنے کے لئے تین سابق ججز کے ناموں کا پینل وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کیا تھا۔
پینل میں سابق ججز سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل، جسٹس ریٹائرڈ خواجہ محمد نسیم اور سابق جج ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ سردار عبدالحمید خان کے نام شامل تھے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے آزاد کشمیر کےعبوری آئین 1974 کے تحت ایڈوائس صدر ریاست کو بھیجی تھی
یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل قبل ازیں بھی چیف الیکشن کمشنر تعینات رہے ۔بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ، جسٹس سپریم کورٹ اور بطور چیف الیکشن کمشنر نیک نام معروف تھے۔
چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کی تقریب حلف برداری میں صدر، وزیراعظم، ورزاء سمیت ججز، وکلاء رہنمائوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنرتعیناتی، تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ اور فرقان گردیزی کی خبر سچ ثابت ہوئی
چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کی تعیناتی کے الیکشن کے بروقت ہونےکی امیدبھی پید اہو گئی ہے۔




