ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) ہٹیاں بالا میں موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی ڈی ایچ کیو میں طبی امداد جاری ۔کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق ہٹیاں بالا بازار کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل اور نائب تحصیلدار ایاز چغتائی نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
میرپور، 7 کمپنیوں نے ٹیکس چھوٹ کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد مالیتی تیل برآمد کرلیا،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان