اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا اسلام آباد میں خصوصی اجلاس،پارٹی صدر شاہ غلام قادر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نئی پالیسی کا اعلان
اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کی۔ اجلاس میں وزیر امور کشمیر امیر مقام اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر آئندہ ہونے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اجلاس میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر آنے والے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی قسم کی اختلافی بیان بازی کو میڈیا کی زینت نہیں بنایا جائے گا اور تمام معاملات جماعتی پلیٹ فارم پر ہی اٹھائے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں اختلافات، نوازشریف کا سخت نوٹس، اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، نائب صدر ڈاکٹر نجیب نقی، سیکرٹری اطلاعات افتخار گیلانی اور وزیر امور کشمیر کے کوآرڈینیٹرسردار طارق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مسلم لیگ(ن) کے اجلاس کی تفصیل سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی کے بجائے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس کی جانب سے میڈیا کو جاری کیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کمپنی اپیل کا پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا پروگرام تیار
اس ردعمل سے معلوم ہوتا ہے کہ اجلاس میںپارٹی کے اختلافات دور نہیں ہو سکے اور شاہ غلام قادر پر ن لیگی رہنمائوں کے تحفظات برقرار ہیں
اجلاس کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی




