ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور احتجاج کے مقدمے میں وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم جاری کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں اختلافات، نوازشریف کا سخت نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

ایف آئی آر اچانک درج کی گئی اور ملزمان کو اس کے وجود تک کا علم نہیں تھا، میں خود بھی اسی مقدمے میں نامزد ہیں لیکن اس بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان اسلام کیلئے افطاردسترخوان سج گئے

وکیل دفاع نے مزید کہا کہ جس واقعے کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا وہ حقیقت میں پیش ہی نہیں آیا، لہٰذا یہ کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جس میں احتجاج اور پولیس کے ساتھ مبینہ مزاحمت کی دفعات شامل تھیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں کو قانونی ریلیف مل گیا۔

Scroll to Top