مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں اختلافات، نوازشریف کا سخت نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نے گزشتہ روز ہونے والے اختلاف پر اجلاس طلب ہونے کا معاملہ ،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر و دیگر رہنما امیر مقام کے گھر پہنچ گئے۔مشتاق منہاس، نجیب نقی، طارق فاروق بیرسٹر افتخار گیلانی، سردار طارق بھی وفاقی وزیر کے گھر پہنچ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ:شاندارسنگِ میل عبور کرلیا،20طلباء میں کمپیوٹر ڈپلومے تقسیم

صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادرتاحال اجلاس میں نہ پہنچ سکے جبکہ دیگر ممبران اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی بزنس مین کا اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ، مسجد الحرام سے ویڈیو شیئر

انجینئرامیر مقام اور رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس کے بعد قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

یادرہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پارٹی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور ملک بھر میں افطار کے اوقات جاری، جانیں آپ کے شہر میں افطاری کب ہوگی؟

گزشتہ روز چوہدری طارق فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی اپوزیشن کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔۔

ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر نے دیگر اپوزیشن کے ہمراہ حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی۔