اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے والی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے تمام شواہد کے مطابق چاندنظرآنے کا اعلان کردیا ۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے تھے۔متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں چانددیکھنے کے شواہد مل گئے
دوسری جانب خیبرپختونخوا سےاب تک پانچ شہادتیں موصول ہوئیں۔
اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان شاءاللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔
پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔
ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پانچ شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شہادتیں اپر دیر سے موصول ہوئی ہیں۔ ضلع مہمند بھی سے 6 شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئی ہیں۔
مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اب تک 40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کاروباری لین دین میں کیش پیمنٹ نہیں ڈیجیٹل ہوگی،مراسلہ جاری
رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے تمام مین سٹریم میڈیا پر کیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک کل بروز جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی رمضان المبارک کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے گیس فراہمی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ:شاہینوں کی بڑی کامیابی،نمیبیا کو102 رنز سے شکست دیدی
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرماہِ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔۔
صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق سحری اورافطاری کے اوقات میں گیس پریشر برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس دستے کی سلامی
انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات کی بدولت اس سال پچھلی سردیوں کے مقابلے میں گیس سپلائی کی صورتحال بہتر رہی ہے جبکہ اضافی گیس کا انتظام بھی کیا جا چکا ہے۔




