دنیا بھر کے مسلمان ہر سال رمضان المبارک کا شدت سے انتظار کرتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ 2030 میں ایک ہی سال کے دوران دو مرتبہ رمضان کا استقبال کیا جائے گا؟ یہ حیرت انگیز فلکیاتی حقیقت ہر 33 سال بعد پیش آتی ہے اور اس کی سائنسی وضاحت بھی موجود ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق قمری سال، جو اسلامی سال ہے شمسی سال سے تقریباً 10 سے 12 دن کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسلامی مہینے ہر سال آگے بڑھتے ہیں۔ اسی اصول کے تحت 2030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا جس کے مطابق پہلا رمضان 4 جنوری سے جبکہ دوسرا 26 دسمبر سے شروع ہوگاجس کا مطلب ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک ہی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کی تیاری: باغ انتظامیہ کا سستے بازاروں کے لیے مختلف مقامات کا معائنہ
دبئی میں قائم فلکیاتی ادارے کے سربراہ حسن احمد الہریری کا کہنا ہے کہ ایک عیسوی سال میں دو رمضان آنا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں بلکہ قمری کیلنڈر کی قدرتی گردش کا حصہ ہے۔ اس سے قبل 1997 میں بھی ایسا ہو چکا ہے اور آئندہ یہ منفرد موقع 2063 میں پیش آئے گا۔