آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق طویل عرصہ سے جاری تعطل ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، وزیراعظم پاکستان نے سابق چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ کشمیر ڈیجیٹل کے تجزیہ نگار فرقان گردیزی نے 10 دن قبل ہی اپنی پیش گوئی میں جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی تعیناتی کا اشارہ دے دیا تھا۔
کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں تجزیہ نگار فرقان گردیزی نے 10 دن قبل ہی اپنی پیش گوئی میں جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی تعیناتی سے متعلق پیشگوئی کر دی تھی۔ تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہے تعطل چاہتی ہو لیکن الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے، ریاست میں حالات سازگار ہیں اور مسلم لیگ ن اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمیشن کا معمہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ، اہم خبر
باوثوق ذرائع کے مطابق یہ سمری کئی ہفتوں سے وزیراعظم آفس میں زیرِ التوا تھی، جسے اب منظوری کے بعد حتمی دستخط کے لیے صدر آزاد کشمیر کے دفتر ارسال کر دیا گیا ہے۔سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور اسے انتخابی نظام میں تسلسل اور بروقت انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن صدر ریاست کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔




