میرپور (کشمیر ڈیجیٹل/ آصف اقبال )آزاد کشمیر کی سب سے بڑی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے انتخابات2026-27مکمل، بابر علی خان ایڈووکیٹ کے سربراہی میں پورے پینل نے میدان مار لیا ۔
چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ امتیاز حسین ایڈووکیٹ نے انتخابات مکمل ہونے کے بعد کامیاب اُمیدواران کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صدارت کے اُمیدواربابر علی خان ایڈووکیٹ 364ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مد مقابل صدارت کے اُمیدوار چوہدری طارق ایڈووکیٹ 331ووٹ لے سکے ۔
نائب صدرشوکت علی مغل ایڈووکیٹ 436ووٹ،جنرل سیکرٹری زاہد حسین ایڈووکیٹ507، جوائنٹ سیکرٹری محمد آفاق خواجہ 462ووٹ،سیکرٹری نشرواشاعت محمد فیضان منور 478ووٹ، سیکرٹری مالیا ت چوہدری محمد یوسف 384ووٹ جبکہ سیکرٹری لائبریری محمد سعد ظفر ایڈووکیٹ 469ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:16 فروری کو مظفرآباد میں عام تعطیل کا اعلان، اوورسیز کشمیر کانفرنس کے پیشِ نظر فیصلہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں یونائیٹڈ لائرز فورم،پروگرایسیولائرز فورم اور ممتازلائرز کے مشترکہ پینل کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے ایک سال کیلئے عہدیداران کے چناؤ کیلئے پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی اور ساڑھے چار بجے شام تک پر امن طریقہ سے جاری رہی ۔ ضلع کچہری میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے باعث دن بھر گہما گہمی رہی اور دونوں پینلز کے ووٹر ز اور سپورٹرز اپنے اپنے کیمپ میں بھرپور متحرک رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ برقیات کے ملازمین کے لیے 50 لاکھ روپے تک کے مالی پیکج کی منظوری
بار کے انتخابات میں خواتین ووٹرز کی بھی بھاری تعداد موجود تھیں جنہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کامیاب ہونے والے اُمیدواران کے حامیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گے ۔ بابرعلی خان ایڈووکیٹ آزاد کشمیرکے چیف جسٹس(ر)سپریم کورٹ محمد اعظم خان کے صاحبزادے ہیں ۔




