ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے پر منڈلاتے بارش کے بادل چھٹنے لگے، شائقین کے لیے خوشخبری

کولمبو : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل شائقینِ کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے امکانات بتدریج کم ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں آج بادل چھائے رہیں گے، تاہم میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس سے قبل مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی، مگر اب موسم کی صورتحال میں بہتری کے بعد ایک بھرپور ٹاکرے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرا، بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

قومی ٹیم کی تیاری اور کپتان کا موقف:

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بارش ان کے اختیار میں نہیں ہے، تاہم ٹیم ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم کیے جاتے ہیں تو اس کے لیے بھی ٹیم نے باقاعدہ پلاننگ کر رکھی ہے۔ شائقینِ کرکٹ پرامید ہیں کہ آج اتوار کے روز انہیں ایک سنسنی خیز اور مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمت میں 500 گنا اضافہ

Scroll to Top