قیمت

مارکیٹ میں آئی فون 17 ای کی آمد قریب، معیار اور قیمت میں توازن

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) آئی فون کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ایپل جلد کم قیمت آئی فون مارکیٹ میں متعارف کرانے والا ہے ۔

شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جسے ایپل کا آئی فون پسند نہ ہو، لیکن مہنگے ہونے کی وجہ سے یہ عام صارفین کی پہنچ سے دور رہا ہے۔ اب کمپنی کی جانب سے ایک ایسا آئی فون لانچ کرنے کی تیاری ہے جو قیمت میں نسبتاً سستا ہوگا مگر معیار اور خصوصیات میں پچھلے ورژن سے بہتر ہوگا ۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون 17 ای لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، جو گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی فون 16 وی کے بعد آئے گا ۔ آئی فون 16 ای ایپل کا کم قیمت ماڈل تھا، جس میں پرانا ہارڈویئر استعمال کر کے قیمت کو کم رکھا گیا تھا ۔ نئے ماڈل میں اس کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے زیادہ طاقتور اور جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کا اعلان

نئے آئی فون 17 ای میں زیادہ تیز رفتار پروسیسر دیا جائے گا، جو مکمل قیمت والے آئی فون 17 جیسا ہی ہے ۔ اس کے علاوہ ایپل کے خود تیار کردہ سیلولر اور وائی فائی چپس بھی اس ماڈل میں موجود ہوں گے، جس سے فون کی کارکردگی اور کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی ۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہوگا کہ کم قیمت آئی فون ماڈلز میں وائرلیس MagSafe چارجنگ کی سہولت بھی شامل کی جائے گی، جو صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی ۔

ایپل کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی پروڈکٹس تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں اور نئے ماڈلز کے ذریعے صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جائے۔ اس اقدام سے نہ صرف ایپل کی مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا بلکہ عام صارفین کے لیے بھی آئی فون خریدنا ممکن ہو جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو ماڈلز میں حیرت انگیز فیچرز متعارف، تفصیلات سامنے آگئیں

آئی فون 17 ای سستا ضرور ہوگا، مگر اس میں طاقتور پروسیسر، جدید چپس اور MagSafe چارجنگ جیسی سہولیات موجود ہوں گی، جو اسے قیمت کے حساب سے ایک بہترین انتخاب بنائیں گی ۔

Scroll to Top