اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کیلئے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھاری کمی کر دی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی :پاکستان کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت
اس میں خاص طور پر ایپل آئی فون کے 14 پلس کی مختلف ماڈلز پر توجہ دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے
جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی جس میں واضح کمی لائی گئی ہے ۔256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور مہاجرین جموں وکشمیر کے مابین ہنگامی اجلاس، بھوک ہڑتال کی دھمکی
اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کی جارہی تھی، اس بھاری کمی کو صارفین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا ۔512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 1210 ڈالر سے کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقر ر کر دی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلی مسلم خاتون افسر اسرائیلی فوج کی ترجمان مقرر
یہ اقدام ملک میں موبائل فون کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ کسٹم ویلیو کو ہم آہنگ کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ کا عوامی ایکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان
ان کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کا فیصلہ مختلف مارکیٹوں کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا تاکہ ملک میں موبائل فون ڈیوائسز کی موجودہ قیمتوں کی زیادہ درست عکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا ۔




