پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت دوہزار4 سوروپے کم ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہو گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سے زائد سستا
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے رہی ۔
آزاد کشمیر میں بھی آج سونے کے نرخ ملکی صرافہ مارکیٹ کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق ہیں۔
جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے رہی ۔ ۔
دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں بھی تازہ ریٹس سامنے آگئے ہیں۔ 7 ستمبر 2026 کو پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 764 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 824 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
فراہم کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط چاندی کی قیمت 7 ہزار 452 روپے فی تولہ جبکہ 10 گرام کی قیمت 6 ہزار 387 روپے بتائی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا، فی تولہ سونے کی نئی قیمتیں جاری
سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں، عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی طلب و رسد، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر اور مقامی صرافہ مارکیٹ کے حالات کے تحت تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔




