چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے بھارت کو242رنز کا ٹارگٹ دے دیا

 

دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے  اہم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لئے 242 رنز کا آسان ہدف دے دیا ۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے کھیل کا آغاز کیا لیکن آج بھی بابر کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 26 گیندوں پر صرف 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 47 رنز پر گری جب امام الحق رن آؤٹ ہوئے۔

،یہ خبر بھی پڑھیں ،چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا،پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز نے بڑی پیشگوئیاں کردیں

تیسری وکٹ کے لیے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ طیب طاہر صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 200 کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اگلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جب کہ نسیم شاہ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جدیجا اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جب کہ بھارت کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Scroll to Top