پاک بھارت میچ: کشمیری عوام پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو

وادی لیپہ میں پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ چھوٹے بڑے سبھی بے صبری سے اس سنسنی خیز مقابلے کے منتظر تھےجبکہ مختلف مقامات پر لوگوں نے اکٹھے ہو کر میچ دیکھنے کا انتظام کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں ہےبلکہ ان کے جذبات اس میچ میں شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر سمیت وادی لیپہ میں بھی پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے غیر معمولی جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے۔ عوام بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے ہیں تاکہ لوگ مل کر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔ ہر عمر کے افراد، خصوصاً نوجوان پاکستان کی جیت کے لیے پُرجوش نظر آ رہے ہیں اور ملک کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس جذباتی موقع پر لیپہ کے باسیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان یہ مقابلہ جیتے گا اور قوم کو خوشی کا موقع فراہم کرے گا۔

Scroll to Top