چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو 10 اوورز میں 47 رنز پر دو وکٹوں کا نقصان

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی بیٹنگ میں، کپتان بابر اعظم 41 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد امام الحق بھی 10 رنز بنا کر 47 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت کریز پر سعود شکیل اور محمد رضوان موجود ہیں جو اسکور کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Scroll to Top